تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:27

لاہور ہربنس پورہ میں گٹر کی صفائی کے دوران ایک مزدور جاں بحق

جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ میں گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے ایک مزدور جاں بحق اور ایک بے ہوش ہو گیا۔ریسکیو زرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ قلندر پورہ میں دو مزدور درشن مسیح اور جارج ایک گٹر کی صفائی کر رہے تھے کہ گٹر میں زہریلی گیس ہونے کے باعث درشن مسیح موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ جارج بے ہوش ہو گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بے ہوش جارج کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.