19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:24
کوئٹہ میں12گھنٹے بعد بجلی بحال
جیو نیوز - کوئٹہ… گدوسے کوئٹہ آنے والی بجلی کی مین سپلائی لائن میں فنی خرابی16 گھنٹے بعد بھی درست نہ ہوسکی ، کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی جزوی طور پرجاری ہے جبکہ صوبے کے19اضلاع تاحال بجلی سے محروم ہیں۔ کیسکو ترجمان کے مطابق گدو، کوئٹہ مین سپلائی لائن میں گزشتہ شام شام چھ بجے جو فنی خرابی پیدا ہوئی 16 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال درست نہیں کی جاسکی ہے جس سے کوئٹہ سمیت 20اضلاع کے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ کوئٹہ میں قائم نجی پاورہاوٴس کی لائن ٹرپ کر جانے کے باعث بجلی کی سپلائی تمام رات منقطع رہی جبکہ علی الصبح چھ بجے لورالائی سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن سے کوئٹہ کو بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بحال کی گئی ہے تاہم 19ضلاع میں تا حال بجلی نہیں ہے۔کیسکو ترجمان کے مطابق امید ہے چند گھنٹے میں خرابی دور کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی۔