19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:40
پشاور میں آج بھی پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار
جیو نیوز - پشاور … پشاور میں آج بھی پروازوں کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہیں۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پشاور انکوائری کے مطابق دبئی سے پشاور آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر پی کے 284 تقریبا چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ فلائٹ کو صبح ساڑھے چھ بجے پشاور لینڈ کرنا تھا جو اب سوا دس بجے پہنچے گی۔ جہاز میں ڈھائی سو مسافر سوار ہیں۔ پشاور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ نمبر 351 بھی چار گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔