19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:57
امریکا:پاکستان کی فوجی امداد میں 65 کروڑ ڈالر کٹوتی کی منظوری
جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستان کی فوجی امداد میں 65 کروڑ ڈالر کٹوتی کی منظوری دے دی۔ امریکی ایوان نے وائس ووٹ کے ذریعے کٹوتی کی منظوری دی۔ری پبلکن رکن ٹیڈپو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اسلام آباد کے تعاون پر اعتراض اٹھایا۔امریکی رکن ٹیڈ پو کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکی امداد کا مستحق نہیں ، اور یہ کہ پاکستان غداری کررہاہے۔کانگریس کے ارکان کواسامہ بن لادن کے معاملے پر امریکی کی مدد کرنے والے شکیل آفریدی کی گرفتاری پر غصہ ہے۔