تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:13

حج کرپشن کیس، اصغر حسین کی معطلی کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش

جیو نیوز - سپریم کورٹ میں حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران پولیس افسر اصغر حسین کی معطلی کا نوٹی فکیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس افتخارچودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے معطلی کا نوٹی فکیشن پیش کرنے کے موقع پر عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے علم میں لایا گیا ہے اور نوٹی فکیشن کے مطابق حسین اصغر کے خلاف محکمانہ کارروائی زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں عدالت نے کیس کی تحقیقات میں واپس نہ آنیوالے پولیس افسر حسین اصغر کی برخاستگی کر کے اس کانوٹس طلب کیا تھا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا تھا کہ کیس کی تفتیش میں واپسی کا حکم نہ ماننے والے پولیس افسر حسین اصغر کے خلاف کارروائی کیلئے افسرکا تقرر ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ حج کرپشن کیس کی تحقیقات میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، عدالت کو سول جج کی عدالت نہ بنائیں، کیسے ممکن ہے کہ سرکار بلائے اور ملازم نہ آئے، حسین اصغر کو کل لیکر آئیں، نہیں آتا تو اسے برطرفی کا نوٹس دیں،ایسا نہ کیا تو پھر ہم دیکھیں گے۔کل ہونے والی سماعت میں ایک موقع پر جسٹس خلجی عارف نے ریمارکس دئے کہ ایک شخص ہمارا اور حکومت کا حکم نہیں مانتا ، پھر تو ہم کہیں گے کہ ” لگے رہومنابھائی،کوئی پروا نہیں“۔ آج حسین اصغر کی معطلی کا نوٹی فکیشن پیش کرنے کے بعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.