19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:13
وزیراعظم راجہ ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان روانہ
جیو نیوز - اسلام آباد… وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ، ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان روانہ ہوگئے ہیں ، انہوں نے کہاہے کہ وہ افغان قیادت سے سرحدی دراندازی کے معاملات پر بات کریں گے ۔ وزیراعظم کے ہمراہ اس دورے وزیر خارجہ حناربانی کھر، امور داخلہ اور تجارت کے وزراء مملکت اور سیکریٹری خارجہ بھی کابل گئے ہیں، وہ آج کابل میں افغان صدر حامدکرزئی سے مذاکرات کریں گے، اس میں سرحدی حفاظتی امور اور افغان مفاہمتی عمل پر بات ہوگی، روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر گفت گو میں وزیراعظم نے کہاکہ افغان امن کیلئے پاکستان کو قربانیاں دینا پڑیں اور یہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، انہوں نے کہاکہ افغان صدر سے ملاقات میں افغانستان سے پاکستان میں سرحدی دراندازی اور شدت پسندوں کے حملوں کو روکنے پر بات بھی کریں گے۔