تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:29

خیبرپختونخوا کی جیلوں میں جیمر سسٹم لگانے کی منظوری

جیو نیوز - پشاور… صوبائی حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں میں جیمر سسٹم لگانے کے لئے ٹینڈر طلب کر لئے ۔جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے پی سی او بنائے جائیں گے ۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات میاں نثار گل کاکا خیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے صوبے بھر کی جیلوں میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر موبائل فون جام کرنے کے لئے جیمر سسٹم لگانے کی منظوری دی ہے جس کے لئے ٹینڈرز طلب کر لئے گئے ہیں اور اگلے دو ہفتوں میں اس منصوبے پر کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے پر چار کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے اور پہلے مرحلے میں پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور اور بنوں کی جیلوں میں یہ سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں صوبے بھر کی ڈسٹرکٹ جیلوں میں جیمرز لگائے جائیں گے میاں نثار گل کاکا خیل کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی سہولت کے لئے تمام جیلوں میں پبلک کال آفس بنائے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.