19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:45
سابق چیئرمین اوگرا کیخلاف متعلق توہین عدالت کیس پر نوٹسز جاری
جیو نیوز - اسلام آباد… سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کیخلاف اپنے حکم پر عملد رآمد سے متعلق توہین عدالت کی ایک درخواست کے مقدمہ میں نیب اور کیبنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توقیر صادق کیس سے متعلق دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے توقیر صادق کیس میں اپنے حکم پر عملدرآمد سے متعلق نیب سے رپورٹ طلب کرلی جبکہ چیئرمین نیب اور سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کو نوٹس جاری کرکے سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔