19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:2
لاہور،اپیپکا اے جی آفس کے صدر بخش الہٰی فائرنگ سے قتل
جیو نیوز - لاہور… لاہورمیں نامعلوم افرادنے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اکاوٴنٹنٹ جنرل آفس کے صدر بخش الہٰیکوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق بخش الہٰی اپنے گھرواقع بندروڈسے دفترجانے کیلئے نکلے کہ راستے میں نامعلوم موٹر سائیکل سوارافراد نے فائرنگ کرکے انہیں قتل کر دیا،55سالہ بخش الہیٰ کی قیادت میں اے جی آفس ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ12 روز سے ہڑتال اورتالابندی کر رکھی تھی،بخش الہٰی نے اعلان کیاتھا کہ مطالبات کی منظوری تک ان کی ہڑتال جاری رہے گی،اپنے رہ نما کے قتل کی خبر سن کر اے جی آفس کے ملازمین ڈیڈ ہاوٴس کے باہر جمع ہو گئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی۔