19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:37
افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم
جیو نیوز - کابل… وزیراعظم راجا پرویز اشرف کو افغان قومی اتحاد کی سیاسی قیادت نے یقین دلایا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ،آج ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچے۔ کابل ایئرپورٹ پر افغان وزیر انوارلحق احدی نے ان کااستقبال کیا۔ وزیراعظم کی افغان نیشنل فرنٹ کے قائدین سے ملاقات ہوئی ، جس کے بعدراجاپرویزاشرف اوران کے وفد کی افغان قومی اتحاد کے قائدین سے ملاقات ہوئی۔ ان میں ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ، یونس قانونی، احمد ولی مسعود اور دیگر بھی شریک تھے۔ افغان قومی اتحاد کی قیادت نے پاکستان سے اچھے تعلقات کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، وزیراعظم نے نئے تعمیر شدہ پاکستانی سفارت خانے کی عمارت کا افتتاح کیا ، اس عمارت کا نام قائداعظم کمپلیکس رکھا گیا ہے۔راجاپرویزاشرف افغان صدر حامدکرزئی سے بھی مذاکرات کریں گے، اس میں سرحدی حفاظتی امور اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی جائیگی۔