تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:58

مغوی پولیس اہلکار وں کو نوشہرہ سے بازیاب کرا لیا گیا

جیو نیوز - پشاور… بازید خیل امن لشکر کے سربراہ اورسابق ناظم فہیم کی حفاظت پر معمو رپولیس اہلکاروں کو نوشہرہ سے بازیاب کرا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر جاوید اختر اور اے ایس آئی گل محمد کو نوشہرہ کے علاقہ اسپین کاک سے بازیاب کرایا گیا ہے۔ امن لشکر کے سربراہ فہیم کو 27 جون کو تین ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا تھا جس کے بعد سے دونوں اہلکار لاپتہ تھے۔ اہلکاروں کو پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.