19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:14
پشاور ،سربند میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ
جیو نیوز - پشاور … پشاور کے نواحی علاقہ سربند میں نامعلوم شر پسندوں نے موبائل وین پر دستی بم سے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ سربند کی حدود میں پولیس وین گشت پر تھی کہ تین شر پسندوں نے دو دستی بم پھینکے۔ ایک دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹا جبکہ دوسرا بم نہ پھٹ سکا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے دوسرا بم ناکارہ بنادیا ہے۔