تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:47

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر پابندی کے لئے درخواست دائر

جیو نیوز - لاہور… ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پرپابندی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار سرفراز حسین ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے باوجودینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی اور مریضوں کے علاج معالجے سے انکارکردیا جس سے کئی مریض چل بسے۔ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پر پابندی عائد کرکے ان کی جاب کو لازمی سروس قراردیا جائے ۔درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن پرپابندی عائد کرے اورپنجاب حکومت کوہدایت کرے کہ ہڑتال کے دوران مریضوں کی اموات پر ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرائے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.