تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:22

آرمی چیف کا میران شاہ کا دورہ، فوجی جوانوں سے بھی ملاقات

جیو نیوز - راولپنڈی… آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیااور دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شریک فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی۔ میران شاہ پہنچنے پر کمانڈر پشاور کورلیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر انہیں علاقے میں فوج کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی مدد سے جاری آپریشنل اور ترقیاتی سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے علاقے میں جاری آپریشن میں شریک فوجی جوانوں سے ملاقات بھی کی اور دہشت گردی کے خلاف ان کی کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.