تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:20

کراچی، ٹریفک حادثات میں ایک شخص ہلاک،6 زخمی

جیو نیوز - کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران ایک شخص ہلاک اور خواتین سمیت 6 افردا زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لانڈھی فیوچر کالونی میں سزوکی اور ہائی روف وین میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ ادھر جبکہ غریب آباد انڈر بائی پاس میں تیز رفتار بس اور ہائی روف میں ٹکراو سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.