21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:15
سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ
جیو نیوز - کراچی… ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔کشمیر،گلگت بلتستان،ہزارہ اور مالاکنڈ میں موسم ابر آلود ہے۔پنجاب کے فیصل آباد،سرگودھا،سیالکوٹ،وہاڑی اور چکوال سمیت مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش سے گرمی کا زور کچھ کم ہوا ہے۔کئی نشیبی علاقوں میں اب بھی پانی جمع ہے۔ کشمیر،گلگت بلتستان ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ،نشیبی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔شام کے اوقات میں گرمی کی شدت کچھ کم ہوجاتی ہے۔