تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:15

تاجر قیمتیں معتدل رکھنے کیلئے حکومت سے تعاون کریں،شہباز شریف

جیو نیوز - لاہور… پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ رمضان المبار ک کے دوران عوام کو کم قیمتوں پراشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے اورقیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مانیٹرنگ سیل قائم کر دئیے ہیں ۔ لاہورمیں اراکینِ اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ رمضان کے دوران عوام کو معیاری اشیائے صرف کی کم نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے موٴثر انتظامات کئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے صنعت کاروں،تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ ماہِ مقدس میں قیمتیں اعتدال پر رکھنے کیلئے پنجاب حکومت سے تعاون کریں،شہباز شریف کا کہنا تھاکہ صوبائی وزراء صوبے بھر کے رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلیے مانیٹرنگ کریں گے جبکہ وہ خود بھی صوبہ بھر کے دورے کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.