21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:20
اورکزئی،شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکا،3افراد ہلاک
جیو نیوز - پشاور… اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکے سے 3شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے اپسین ٹل میں شدت پسندوں کے مرکز میں دھماکا ہوا۔دھماکے میں 3شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،پولیٹیکل حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔