تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:58

کراچی پولیس کی کارروائی،39ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی… کراچی پولیس نے بھتہ خوری،ڈکیتی ،لوٹ مار اور جرائم کی واردتوں میں ملوث 39 ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف اور ٹی ٹی پستولیں بھی ملی ہیں۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا ،ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق پکڑے گئے ملزمان کو تھانہ ماری پور کی حدود میں نئے اور پرانے ٹرک اڈے کی پاس سے گرفتار کیا گیا، ملزمان ناردن بائی پاس پر سامان سے لدے ٹرالر چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، اورملزمان کے قبضے سے دو کلاشنکوف اور دو ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلیں گئیں ہیں،دوسری جانب ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں سے 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا،ایس ایس پی سینٹرل عاصم قائم خانی نے بتایا کہ گرفتام ملزمان میں 7مفرور ملزمان بھی شامل ہیں اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹر سائکلیں ،موبائل فونز اور منشیات بھی ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.