تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 جولائی 2012
وقت اشاعت: 0:45

فلم اسٹار الطاف خان ملتان میں انتقال کر گئے

جیو نیوز - ملتان…تین سو زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے الطاف خان حرکت قلب بند ہونے سے ملتان میں انتقال کر گئے، انکی نمازجنازہ صبح آٹھ بجے ادا کی جائیگی۔ الطاف خان نے1969ء میں فلم ''کئی سال پہلے''سے کیرئیر کا آغاز کیا، ہیرو بنے اور پھر بطور ولن اور کیرکٹر ایکٹر اپنے فن کا لوہا منوایا۔ان کی مشہور فلموں میں وحشی جٹ،طوفان تے طوفان،چن وریام، موتی ڈوگر،راجو راکٹ اور وڈیرہ شامل ہیں۔تین دہائیوں تک فلم ،ٹی وی اور اسٹیج سے منسلک رہنے والے الطاف خان اہلخانہ کو چھوڑ کر چند سال سے ملتان میں مقیم تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.