23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:24
ملتان، ڈیرہ چوک سے موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار
جیو نیوز - ملتان…ملتان کے علاقہ ڈیرہ اڈہ چوک کے قریب دکان کے باہر سے موٹرسائیکل چور کو شہریوں نے رنگے ہاتھوں پکڑ کے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔تھانہ بوہڑ گیٹ پولیس کے مطابق ڈیرہ اڈہ چوک کے قریب ایک دکان کے باہر سے نامعلوم چور موٹرسائیکل کا تالا توڑ کر موٹرسائیکل لے جانے لگا تو سیکورٹی گارڈ نے شہریوں کی مدد سے چور کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالہ کردیا پولیس کے مطابق چور نے اپنا نام محمد اکرم بتایا ہے اور وہ عادی چور ہے۔