تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:45

کوئٹہ ،متاثرہ گیس پائپ لائن ساڑھے چھ گھٹے بعد بحال

جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے دھماکہ سے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کیلئے بند کی گئی سوئی گیس ساڑے چھ گھنٹے بعد بحال ہوگئی ۔شہریوں کو افطاری اور کھانا پکانے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ کلی مبارک میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی تھی جس کی مرمت کے کام کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی نے شہر کے بیشتر علاقوں میں شام پانچ اچانک سوئی گیس بند کردی جس کے باعث شہریوں کو افطاری اور کھانا تیار کرنے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا تاہم سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم نے ساڑے چھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد متاثرہ پائپ لائن کی مرمت مکمل کرلی جس کے بعد رات گئے شہر میں سوئی گیس کی فراہمی بحال ہوگئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.