تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:48

شفاف انتخابات میری آخری خواہش ہے،فخرالدین جی ابراہیم

جیو نیوز - اسلام آباد… بزرگ قانون دان ، فخرالدین جی ابراہیم نے ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنز کا حلف اٹھا لیا ہے ، انہو ں نے ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو اپنی آخری خواہش قرار دیا ہے چیف الیکشن کمشنر کی حلف برداری، اسلام آباد میں سپریم کورٹ میں ہوئی، چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیا، اس موقع پر الیکشن کمیشن کے ارکان، سپریم کورٹ کے ججز اور سینئر وکلاء موجود تھے، تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو میں فخرالدین جی ابراہیم نے کہاکہ انہوں نے گزشتہ دنوں جلد انتخابات کی بات ذاتی حیثیت میں کی تھی، اب وہ آئین کا پابند ہیں، ملک میں انتخابات کرانا حکومت کا اختیار ہے، انہوں نے کہاکہ انکے پیشرو کے مطابق الیکشن کمیشن ، انتخابات کیلئے تیار ہے اور انہیں اپنے پیشرو کی بات پر مکمل بھروسہ اور اعتبار ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ انکا آفس، سپریم کورٹ کے احکامات کا پابند ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.