23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:2
مشرقی سندھ اور کشمیر کے علاقوں میں بارش کا امکان
جیو نیوز - کراچی… ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی سندھ اور کشمیر کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے سندھ کے علاقوں حیدر آباد ، نواب شاہ ، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں تیز دھوپ اور گرم موسم ہے ۔ پنجاب کے علاقے ملتان ،سرگودھا سمیت جنوبی پنجاب میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ خیبر پختونخوا اور سوات کے مختلف علاقوں میں سورج آب و تاب سے روشن ہے۔ کشمیر کے علاقے مظفر آباد میں ہلکے بادل چھائے ہیں ۔