23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:14
بھارتی ہائی کمشنرسبھر وال کی نواز شریف سے ملاقات
جیو نیوز - اسلام آباد… پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر شرت سبھر وال نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔صدرمسلم لیگ ن کاکہناہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز کے انعقاد کے لئے پیش رفت خوش آئند قدم ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے مری میں میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔اس دوران پاک بھارت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق میاں نواز شریف کاکہناتھاکہ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لئے دونوں ممالک کے درمیان برابری کی بنیاد پر تعلقات کا فروغ ضروری ہے۔میاں نواز شریف نے کہاکہ پاکستان اور بھارت اچھے دوستانہ تعلقات کو یقینی بنا کر دونوں ممالک کی عوام کی ترقی اور بہتری کے لئے آگے بڑھ سکتے ہیں۔