23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:37
نیب نے رجسٹرار سپریم کورٹ ، ڈاکٹر ارسلان کو طلب کر لیا
جیو نیوز - اسلام آباد… ڈاکٹر ارسلان افتخار کی طرف سے نیب کو آج بیان قلم بند نہیں کرایا جاسکا جبکہ نیب نے اس کیس میں رجسٹرار سپریم کورٹ ، ڈاکٹر فقیر حسین کو طلب کرلیا ہے ،نیب نے ملک ریاض کی طرف سے عائد کردہ الزامات کے کیس میں ڈاکٹر ارسلان ، سلمان احمد اور احمد خلیل کو طلب کررکھا تھا ، اس کیس میں برطانیہ میں موجود سلمان احمد نے نیب کو بتایاہے کہ پاکستان میں انکی جان کو خطرہ ہے، وہ تحقیقاتی ٹیم کو لندن میں بیان ریکارڈ کراسکتے ہیں ، نیب کو دی گئی اطلاع کے مطابق احمد خلیل بھی جرمنی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ، ادھر آج ارسلان افتخار نے سپریم کورٹ میں جیونیوز سے گفت گو میں کہاکہ انہیں نیب میں طلبی کا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، وہ تو اس نوٹس کے انتظار میں ہیں، انہوں نے کہاکہ انہیں نیب کی مشترکا ٹیم پر اعتماد نہیں اور وہ اسکا اسی ٹیم کو جاکر بتانا چاہتے ہیں، نیب ترجمان نے بتایاہے کہ مشترکا ٹیم سلمان احمد کا ملک سے باہر بیان ریکارڈ کرانے کے لئے تیار ہے، اس کیس میں رجسٹرار ڈاکٹر فقیر حسین کو ذاتی حثیت میں 25 جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ ارسلان افتخار کو 26 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔