تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 22:22

صدر زرداری کی کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام تیز کرنیکی ہدایت

جیو نیوز - کراچی … صدر آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تھر کول منصوبے سے متعلق بلاول ہاوٴس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صدر آصف علی زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے وزراء اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کو تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر اب تک ہونے والے کام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کے حکام کو ہدایت کی کہ تھر منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اس سلسلے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.