23 جولائی 2012
وقت اشاعت: 23:27
شمالی وزیرستان: شوال میں ڈرون کا میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
جیو نیوز - میران شاہ … شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں شوال کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے سے 8 میزائل فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔