تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:5

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،فضل الرحمان کا امریکی معافی پرتحفظات

جیو نیوز - اسلام آباد…پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا ہے کہ حکومت امریکا اور نیٹو کے ساتھ معاہدوں کو تحریری شکل دینے پر کام کر رہی ہے۔جبکہ مولانا فضل الرحمان اور حزب اختلاف کے ارکان نے نیٹو سپلائی کی بحالی اور سلالہ حملے پر امریکی معافی کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا جس میں نیٹو سپلائی کی بحالی اور امور افغانستان پر وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے بعد حنا ربانی کھر نے میڈیاسے بات چیت میں کہاکہ انہوں نے کمیٹی کوبتایاہے کہ پارلیمنٹ کی سفارشات وزارت خارجہ کے لیے بائبل کی سی حیثیت رکھتی ہے اور ان کی روشنی میں خارجہ پالیسی کی تیاری جاری ہے۔پاکستان اس تاثر کو ختم کرنا چاہتا ہے کہ افغانستان میں کوئی خاص گروپ پاکستان کا پسندیدہ ہے۔ اس موقع پرسینیٹررضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی کچھ سفارشات پر عمل درآمدسے متعلق ارکان کوتحفظات ہیں۔ کمیٹی کا آئندہ اجلاس 6 اگست کو ہو گا جس میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تجاویزمرتب کی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.