25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 1:53
ظہیر الاسلام ڈیوڈ پٹریاس سے ڈرون حملے بند کرنے کا مطالبہ کریں گے
جیو نیوز - کراچی…رفیق مانگٹ… امریکی نشریاتی ادارے’سی این این‘ کی رپور ٹ کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسی کے نئے سربراہ اپنے دورہ امریکا کے دوران حکام سے ڈرونز حملوں کے بند اور امریکا سے ہدف کی نشاندہی کرنے کی درخواست کریں گے تاکہ پاکستانی سیکورٹی فورسز ان پرکو نشانہ بنا سکیں۔ ایک پاکستانی انٹیلی جنس عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ٹی وی کو بتایا کہ لیفٹنٹ جنرل ظہیر الاسلام2اگست کو سی آئی اے کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے دوران پیغام دیں گے کہ امریکا ہدف کا تعین کرے اور انہیں ہدف کو نشانہ بنانے دیا جائے۔عہدیدار نے کہا کہ ظہیر الا اسلام ڈیوڈ پیٹریاس کو بتائیں گے کہ یہ صورت حال آئیڈیل ہوسکتی ہے اگر امریکا پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرے۔ رپورٹ کے مطابق ظہیر الاسلام سی آئی اے کے متنازعہ ڈرون پروگرام کے بارے میں پاکستان کی جانب سے جاری گریز پر عمل جاری رکھیں گے۔ پاکستانی حکام اور قانون سازوں نے معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے ڈرون حملوں کی فوری خاتمے کا مطالبہ کیاہے۔پاکستانی انٹیلی جنس عہدیدار نے کہا کہ پاکستان کی فوجی پہلے ہی ان علاقوں میں کارروائیوں میں مصروف ہے جہاں امریکا ڈرون حملے کر رہاہے۔جنوری سے اب تک پاکستانی فوج شمالی وزیر ستان 61آپریشن کر چکی ہے