25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:53
توہین عدالت کے نئے قانون کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج بھی ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد… توہین عدالت کے نئے قانون کیخلاف درخواستوں کی سماعت آج بھی ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ ہے عدالتی فیصلوں پر عمل کرانے کیلئے توہین عدالت کا قانون موثرترین ہتھیار ہے۔گزشتہ روز کیس کی سماعت میں وکلا کے دلائل سننے کے بعدچیف جسٹس نے کہاکہ نئے قانون میں سیکشن-4 اس لیے ہے کہ عدالتی فیصلہ غیر موثر ہونے سے سزا ہی نہ ہوسکے۔ کسی کو الزام نہیں دیتے لیکن راتوں رات قانون بدلنا درست نہیں، ایسا لگتا ہے نئے قانون کا مسودہ بنانے والے سے غلطی ہو گئی ، نیا قانون انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ نظر آتا ہے۔انھوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر عمل کرانے کیلیے توہین عدالت کا قانون موثرترین ہتھیار ہے۔یہ عدالتی اختیار کسی جج کی ذاتی اناکیلئے نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی کیلئے ہوتا ہے۔