25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:26
لاہورمیں برقعہ پوش باریش ڈاکو اورسائیکل چور کی دْرگت
جیو نیوز - لاہور…لاہور میں برقعہ پوش باریش ڈاکواورمْلتان روڈ پرسائیکل چورشہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ۔ لوگوں نے درگت بنا کرچورکو چھوڑدیا جبکہ ڈاکو پولیس کے حوالے کردیا ۔الفیصل ٹاون کے مکین طاہرکے گھر مبں برقعہ پوش ڈاکو خاتون ساتھی کے ہمراہ گھس آیا اور اسکی ڈیڑھ سالہ بچی کو یر غمال بناکر لوٹ مار شروع کردی ،ڈاکوفرارہونے لگے تواہل محلہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔اس دوران خاتون ڈاکو فرار جبکہ اسکا ساتھی گھرمیں ہی روپوش ہوگیا،پولیس نے ڈاکو کی تلاش میں ناکام رہی لیکن شہریوں نے اسے ڈھونڈ نکالا اوراس کی خوب دھنائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا ،مْلتان روڈ پرایک شخص سائیکل چوری کی کوشش کررہا تھا کہ اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور خوب پٹائی کی جب پتہ چلا کہ نشی ہے تو چھوڑدیا۔