25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:43
چیف جسٹس خواجہ شریف کی جعلی قتل کی سازش پر کئی افراد کیخلاف مقدمہ درج
جیو نیوز - لاہور…لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ شریف کے قتل کی سازش کی جعلی اور غلط رپورٹ جاری کرنے پر سابق ڈی جی سول ڈیفنس کرنل ریٹائرڈ احسان الرحمان اور اسپیشل برانچ کے ڈائریکٹر شاہد محمود سمیت متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 11ستمبر 2010 کو اس وقت کے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس خواجہ شریف کے قتل کی سازش سے متعلق رپورٹ کی صحت جانچنے کیلیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے تھے۔جس کی روشنی میں ایف آئی اے کے سیکشن افسر حاکم دین کی طرف سے ایف آئی آر درج کرائی گئی۔سابق ڈی جی سول ڈیفنس کرنل ریٹائرڈ احسان الرحمان اور اسپیشل برانچ کے ڈائریکٹر شاہد محمود کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکریٹری سید توقیر شاہ، اعجازشاہ اور ن لیگ کے کارکن طلحہ برکی کے خلاف بھی سازش تیار کرنیکی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔