تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27

پشاور،شیر پاوٴ گروپ کے دفتر پر دستی بم حملے کی ایف آئی آر درج

جیو نیوز - پشاور… پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی شیر پاوٴ گروپ کے دفتر پر دستی بم حملہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ پشاور کے علاقہ حیات آباد میں منگل کے روز پیپلز پارٹی شیرپاوٴ کے دفتر میں دستی بم پھینکا گیا تھا جس سے شخص زخمی ہوا۔ حملہ کی ایف آئی آر تھانہ حیات آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ عامر کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں، تاہم کوئی تا حال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.