تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:17

حکومتی دعووٴں کے برعکس ملک میں بجلی کی صورتحال بدستور ابتر

جیو نیوز - لاہور… حکومتی دعووٴں کے برعکس ملک میں بجلی کی صورتحال ابتر ہے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ رک نہیں سکا شارٹ فال مزید بڑھ کر 4540 میگاواٹ ہو گیا ہے۔انرجی مینجمنٹ سیل ترجمان کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 18489 میگاواٹ جبکہ پیداوار کم ہو کر 13949 میگاواٹ رہ گئی یہی وجہ ہے کہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے گھریلو کمرشل اور صنعتی تمام صارفین پریشان ہیں ۔ بجلی کے جانے آنے کا کوئی و قت مقرر نہیں ، رمضان میں شیڈول پر عمل درآمد کے حوالے سے وزیر اعظم کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں ۔ لاہور شہر میں کوئی شیدول نہیں اوور لوڈ ہوتے ہی گرڈ اسٹیشن بند کر دیا جاتا ہے دیگر شہروں اور دیہات میں 18 گھنٹے تک دوباری بجلی بندش کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.