25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:46
کراچی، حیدرآباد،ملیر اور سکھر کی جیلوں پر حملے کا خطرہ
جیو نیوز - حیدرآباد…وزیرجیل خانہ جات سند ھ ایازسومرو نے کہا ہے کہ پی پی پی کے دوراقتدارتک کسی قیدی کو سزائے موت نہیں دی جائیگی۔سندھ کی جیلوں پر بھی بنوں جیل جیساحملہ ہوسکتاہے۔حیدرآباد سینٹرل جیل کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایازسومرو کا کہنا تھا کہ قیدی ہمارے بھائی ہیں ،لیکن اگرکوئی جیل پر حملہ کرتاہے توپھولوں کے ہار نہیں پہنائیں گا۔حیدرآبادجیل ہنگامہ آرائی پر کامیاب آپریشن کیاگیا،سازش میں ملوث کسی اہلکار کو نہیں چھوڑیں گاانہوں نے بتایا کہ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق کراچی ،حیدرآباد،ملیر ،سکھر میں بنوں جیل حملے جیسا واقعہ ہوسکتاہے۔ایازسومرو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں کسی بھی قیدی کو سزائے موت نہیں دی جائیگی عدالتیں سیاسی کیس چلانے کے بجائے قیدیوں کے کیسز بھی چلائیں ،پھانسی کے منتظر قیدیوں کی اپیلیں برسوں سے عدالتیں پڑی ہیں۔ ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے ایازسومروکاکہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کے سلسلے میں خوشخبری ہے کہ کراچی ،حیدرآباد،لاڑکانہ میں مئیر ،ڈپٹی مئیر ہوں گے جبکہ دیہی علاقوں میں ڈسٹرکٹ کونسل اورکونسلر بھی ہوں گے۔