تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:53

حج کرپشن کیس کی سماعت ،اہلکاروں کے بیانات قلم بند

جیو نیوز - راولپنڈی…حج کرپشن کیس کی سماعت کے دوران جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کے بیانات قلم بند کئے گئے۔ راول پنڈی میں اسپیشل جج سینٹر ل کی عدالت میں سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکارمحمد یاسین اور عبدالرشید کے بیانات قلم بند کئے گئے۔عدالت کی جانب سے خورشید انورشاہ ڈپٹی ڈائریکٹر وزارت مذہبی امور اور سیکشن افسر ظفر اقبال کے سمن جاری کئے گئے جن کے بیانات آئندہ سماعت پر ریکارڈ کئے جائیں گے۔مقدمہ کی مزید سماعت 24اگست کوکی جائیگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.