25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 20:53
کراچی ایسٹ رینج میں پولیس کی کارروائی،35گرفتار
جیو نیوز - کراچی…کراچی میں ایسٹ رینج پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ شاہد حیات کے مطابق ایسٹ رینج پولیس نے 34 چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 35 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار کئے جانیوالے ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار،منشیات اور چھینی جانے والی دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی گئی ہیں،پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔