تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 فروری 2011
وقت اشاعت: 11:21

سیاسی قیادت کو گیلانی کی بریفنگ

بی بی سی اردو - پاکستان میں پیپلز پارٹی کی دو حلیف جماعتوں متحدہ قومی موومنٹ اور جمعت علماء اسلام (ف) کی جانب سے وفاقی حکومت سے علیحدگی کے تناظر میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آج پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی سیاسی جماعتوں کو ملک کی اقتصادی صورتحال خاص طور پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر اعتماد میں لیں گے جسے بنیاد بناکر متحدہ قومی موومنٹ نے حکومت سے علحیدگی اختیار کی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات فوزیہ وہاب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم گیلانی اجلاس کے شرکاء کو ان وجوہات سے آگاہ کریں گے جو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ وزیر اعظم گیلانی اجلاس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا اعلان کریں گے۔

’اگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے لیتی ہے تو کیا وہ اپنی جیب سے یہ خرچ ادا کرے گی اور اگر وہ اپنی جیب سے خرچ کرے گی تو کیا اسکا بوجھ بجٹ پر نہیں پڑے گا۔ اس وقت بین الاقوامی طور پر تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم اس قیمت کو صارفین تک منتقل نہ کریں۔‘

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.