خفا ہے مجھ سے
خفا ہے مجھ سے ، مجھے پریشان کرتا ہے
عجیب شخص ہے ، خود سے بدگمان کرتا ہے
نا میری پروا ہے نا میرے حال کی کچھ خبر
سلوک وہ کرنے لگا ہے ، جیسے انجان کرتا ہے
پہلے تو مجھ سے ملنا ہی انعام تھا جس کے لیے
اب ملتا ہے تو جیسے احسان کرتا ہے
ترک تعلق کرنا ہے تو آ کے کہہ دے مجھ سے
کیوں ایسی باتیں غیروں سے بیان کرتا ہے . . .
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ