بڑی دیر تک
مجھے آرزو سحر رہی یونہی رات بھر بڑی دیر تک
نا بکھر سکا نا سمٹ سکا یونہی رات بھر بڑی دیر تک
ہیں بہت عذاب اور اکیلے ہم ، شب غم بھی میری طویل تر
رہی زندگی بھی سراب اور رہی آنکھ تر بڑی دیر تک
یہاں ہر طرف ہے عجب سامان ، سبھی خود پسند سبھی خود نما
دل بے قرار کو نا ملا کوئی چارا گر بڑی دیر تک
مجھے زندگی ہے عزیز تر اسی واسطے میرے ہمسفر
مجھے قطرہ قطرہ پلا زہر جو کرے اثر بڑی دیر تک
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ