جواب مل گیا تو پھر

یہ درد مٹ گیا تو پھر
یہ زخم سل گیا تو پھر
بچھڑ کر سوچتا ہوں میں
وہ پھر سے مل گیا تو پھر

میں تتلیوں کے شہر میں
رہوں تو مجھ کو فکر ہے
وہ پھول جو کھلا نہیں
وہ پھول کھل گیا تو پھر

تجھے بھی کچھ نہیں ملا
مجھے بھی کچھ نہیں ملا
تمام عمر کے لیے
یہ درد مل گیا تو پھر

میں اس لیے تو آج تک
سوال بھی نا کر سکے
اگر میرے سوال کا
جواب مل گیا تو پھر ؟

Posted on Aug 29, 2011