جیون کے ان سب برسوں میں

جیون کے ان سب برسوں میں
جو کے
تم بن بیت چکے ہیں !
کیا کھویا اور کیا پایا ہے ؟
جب یہ سوچوں جان جانا !
تو احساس یہ ہوتا ہے
تم کو پا کر
میں نے ساری دنیا پا لی

جیون کے سب برسوں میں
جو کے
تم بن بیت چکے ہیں !
ان میں سانسیں بار تھیں مجھ پر
ان میں عشق خزینہ کب تھا ؟
ان میں جینا ؟
جینا کب تھا ! ! ! ! !

Posted on Nov 01, 2011