کچھ اپنے لب و لہجے کو تبدیل وہ کرتا
پھر ہم سے بیان رنج کی تفصیل وہ کرتا
یک طرفہ تقاضے تو نبھائے نہیں جاتے
کچھ اپنے فرائض کی بھی تعمیل وہ کرتا
الزام لگاتا وہ بارے شوق سے پر
کچھ اپنے کیے وعدوں کی تکمیل وہ کرتا
کچھ اس کو بھی احساس تو ہوتا تنہائی کا
کچھ خواب میری خود میں تبدیل وہ کرتا . .
Posted on Aug 23, 2012
سماجی رابطہ