اس نے دیکھی میری آنکھیں آنکھوں میں اداسی کی جھلک
اور پھر غور سے میرے ہاتھ کی لکیروں کو پڑھا
میرے الجھے ہوئے بالوں کو دیکھا
کچھ لمحوں تک وہ خیالوں کے بھنور میں ڈوبا رہا
پھر اٹھ کر میری جانب وہ افسوس بھری نگاہیں
لمبی ایک سرد آہ بھری اور بولا
سچ بتاؤ محسن
محبت ہار بیٹھے ہو نہ . . . ؟
Posted on Oct 13, 2012
سماجی رابطہ