مجھے اتنا پتہ ہے بس

میری آنکھوں پہ مرتا تھا
میری باتوں پہ ہنستا تھا
ناجانے شخص تھا کیسا ؟
مجھے کھونے سے ڈرتا تھا
مجھے جب بھی وہ ملتا تھا
یہی ہر بار کہتا تھا
سنو پگلی !
اگر میں بھول جاؤں تو ؟
اگر میں روٹھ جاؤں تو ؟
کبھی واپس نا آؤں تو ؟
بھلا پاؤ گی یہ سب کچھ
یوں ہی ہنستی رہو کی کیا ؟
یوں ہی سجتی رہو گی کیا ؟
یہی باتیں ہیں بس اسکی
یہی یادیں ہیں بس اسکی
مجھے اتنا پتہ ہے بس
مجھے وہ پیار کرتا تھا

Posted on Sep 29, 2011