مٹھی میں وقت کو قید کر کے
اپنی ذات کو کھونا چاہتا ہوں
میں رونا چاہتا ہوں
صدیوں سے جو بھیگی نا
ان پلکوں کو بھگونا چاہتا ہوں
میں رونا چاہتا ہوں
کھوئے سبھی رشتوں کو نا پایا کبھی میں نے
انہیں اک بار پھر سے کھونا چاہتا ہوں
میں رونا چاہتا ہوں
بکھرے سب ہے موتیوں کو
اک بار پیار سے پرونا چاہتا ہوں
میں رونا چاہتا ہوں !
وہ جو سویا نا کبھی سکون سے آج جان
لحد میں آخری نیند سونا چاہتا ہوں
میں رونا چاہتا ہوں
Posted on Aug 09, 2011
سماجی رابطہ