قرب کے نا وفا کے ہوتے ہیں

قرب کے نا وفا کے ہوتے ہیں
سارے جھگڑے انا کے ہوتے ہیں

بات نیت کی صرف ہے ورنہ
وقت سارے دعا کے ہوتے ہیں

بھول جاتے ہیں ، مت برا کہنا
لوگ پتلے خطہ کے ہوتے ہیں

وہ بظاہر جو کچھ نہیں لگتے
ان سے رشتے بلا کے ہوتے ہیں

وہ ہمارا ہے اس طرح سے محسن
جیسے بندے خدا کے ہوتے ہیں !

Posted on Jul 25, 2011