شام غم کی قسم
آج غمگین ہیں ہم
آ بھی جا آ بھی جا آج میرے صنم
دل پریشان ہے رات ویران ہے
دیکھ جا کس طرح آج تنہا ہیں ہم
شام غم کی قسم
کھیل کیسا جو پہلوں میں ٹو ہی نہیں
مار ڈالے نا درد جدائی کہیں
رُت حسین ہے تو کو کیا چاندنی ہے تو کیا
چاندنی ظلم ہے اور جدائی ستم
شام غم کی قسم
اب تو آجا کے اب رات بھی سو گئی
زندگی غم کے صحرائوں میں کھو گئی
ڈھونڈتی ہے نظر تو کہاں ہے مگر
دیکھتے دیکھتے ہوئی آنکھیں نم
شام غم کی قسم
Posted on Jul 20, 2011
سماجی رابطہ