تتلیوں کے موسم
تتلیوں کے موسم میں ، نوچنا گلابوں کا
ریت اس نگر کی ہے ، اور جانے کب سے ہے . ؟
دیکھ کر پرندوں کو ، باندھنا نشانوں کا
ریت اس نگر کی ہے ، اور جانے کب سے ہے . ؟
شہر کے یہ باشندے ، نفرتوں کو بو کر بھی
انتظار کرتے ہیں ، فصل ہو محبت کی
بھول کر حقیقت کو ، ڈھونڈنا سرابوں کا
ریت اس نگر کی ہے ، اور جانے کب سے ہے . ؟
تم ابھی نئے ہو نا ! ! اس لیے پریشان ہو
آسْمان کی جانب اس طرح سے مت دیکھو
آفتیں جب آنی ہوں ، ٹوٹنا ستاروں کا
ریت اس نگر کی ہے ، اور جانے کب سے ہے . ؟
اجنبی فضاؤں میں ، اجنبی مسافر سے
اپنے ہر تعلق کو دائمی سمجھ لینا
اور جب بچھڑ جانا ، مانگنا دعاؤں کا
ریت اس نگر کی ہے ، اور جانے کب سے ہے . ؟
خاموشی میرا شیوا ، گفتگو ہنر اس کا
میری بے گناہی کو لوگ کیسے مانیں گے . ؟
بات بات پر جب کے مانگنا حوالوں کا
ریت اس نگر کی ہے ، اور جانے کب سے ہے . ؟ ؟ ؟ ؟
تتلیوں کے موسم
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ